کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے سپر اسٹار شاہ رخ خان پشاوری چپل کے دلدادہ

پیر 18 جون 2018 13:00

کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے سپر اسٹار شاہ رخ خان پشاوری چپل کے دلدادہ
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جون2018ء) کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان پشاوری چپل کے دلدادہ نکلے، مداح انہیں عید پر پشاوری بچھو چپل پہنے دیکھا گیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فلم نگری پر راج کرنے والے شاہ رخ خان نے عید پر پشاوری پہنی۔

(جاری ہے)

بچھوچپل میں خاص قسم کے چمڑے کا استعمال کیا گیا ہے اور اسے پہننے والا جب چلتا ہے تو چپل سے بچھوکی آواز نکلتی ہے۔

پشاور کے ایک کاریگر سلیم خان کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان کے پاؤں کا نمبر نو ہے،انہوں نے شاہ رخ خان کے لیے ایک چپل تحفے کے طور پر بھیجی جس کے بعد اسے زرد رنگ کی بچھو چپل بنانے کا آڈر ملا جو تیار کرکے شاہ رخ کو بھیج دی گئی ہے۔پشاور شاہ رخ خان کی جنم بھومی بھی ہے اور یہ ہی وجہ ہے کہ یہاں کے باسیوں کو بالی وڈ کنگ سے دلی لگاؤ ہے۔