سلمان خان نے باکس آفس پر ساری عیدی لوٹ لی

عید کے 2 روز میں ’’ریس 3‘ ‘ نے 67 کروڑ 31 لاکھ بھارتی روپے کی کمائی کر لی

پیر 18 جون 2018 13:00

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جون2018ء) بالی وڈ سٹار سلمان خان کی نئی فلم ریس تھری نے باکس آفس پر عیدی لوٹ لی اور کمائی کے تمام ریکارڈ اپنے نام کر لیے ہیں۔

(جاری ہے)

عید اور سلمان خان کا تعلق بالی وڈ میں کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے اور عید پر ان کی فلمیں کئی سالوں سے ریلیز ہورہی ہیں ، اس سال بھی عید پر سلمان خان کی ’ریس 3‘ ریلیز ہوئی ہے جس نے کمائی کے پہلے روز سے ہی ریکارڈ توڑ بزنس شروع کردیا ہے۔فلم پہلے روز 29 کروڑ 17 لاکھ بھارتی روپے کی کمائی کرکے رواں سال کی پہلے روز کی سب سے زیادہ کمائی والی فلم بن گئی ہے جب کہ فلم نے دوسرے روز بھی 38 کروڑ 14 لاکھ بھارتی روپے کا بزنس کرکے مجموعی طور پر 67 کروڑ 31 لاکھ بھارتی روپے کی کمائی کرلی ہے۔