رنبیر کپور کی رنویر سنگھ کے ساتھ کام کرنے کی خواہش

پیر 18 جون 2018 13:00

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جون2018ء) رنبیر کپور کا کہنا ہے کہ وہ رنویر سنگھ کے بہت بڑے مداح ہیں اور ان کے ساتھ کام کرنے کے خواہشمند ہیں۔اپنے ایک انٹریو میں رنویر سنگھ نے کہا ہے کہ انہوں نے اب تک اپنے کیریئر کے دوران کئی سپر اسٹارز کے ساتھ کام کیا ہے لیکن انہیں رنویر سنگھ کے ساتھ کام کرنے کا موقع نہیں ملا۔

(جاری ہے)

وہ رنویر سنگھ کے بہت بڑے مداح ہیں کیونکہ وہ کسی فلم میں جو بھی کردار ادا کرتے ہیں اس میں مکمل طور پر ڈوب جاتے ہیں۔

اس کی ایک مثال پدما وت ہے جس میں لاجواب اداکاری کی ہے۔اسی لیے میں ان کے ساتھ کام کرنے کا شدید خواہش مند ہوں لیکن جہاں تک وہ سمجھتے ہیں کہ فلم پروڈیوسر کیلئے ہم دونوں کو ایک ساتھ فلم میں لینا بہت مشکل ہوگا کیونکہ اداکار کی حیثیت سے دونوں کا ایک ساتھ کسی فلم کی کہانی اور اپنے اپنے کرداروں کو قبول کرنا بڑا مشکل ہوگا۔

متعلقہ عنوان :