ماں کا جنازہ بیٹے کے لیے موت بن گیا

ماں کے جنازے کا تابوت گرنے سے بیٹا ہلاک ہو گیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 18 جون 2018 13:09

ماں کا جنازہ بیٹے کے لیے موت بن گیا
انڈونیشیا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 جون 2018ء) :ماں کا جنازہ بیٹے کے لیے موت بن گیا۔ ماں کے جنازے کا تابوت گرنے سے بیٹا ہلاک ہو گیا ۔ انڈونیشا میں ماں کے جنازے کا تابوت گرگیا جس سے بیٹا ہلاک اور متعددافراد زخمی ہوگئے۔قومی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق شمالی انڈونیشا کے علاقے میں ایک خاتون کی لاش کو تابوت میں رکھ کر روایتی طور پر لکڑی سے بنے ایک پلیٹ فارم پر رکھا جارہا تھاکہ اس دوران استعمال ہونے والی سیڑھی ٹوٹ گئی۔

سیڑھی ٹوٹ جانے کے باعث تابوت نیچے گرگیا، تابوت کے گرنے سے خاتون کا بیٹا ہلاک جبکہ کئی افراد زخمی ہوگئے۔ رپورٹس کے مطابق استعمال ہونے والی سیڑھی کے ٹوٹنے کی وجہ زیادہ لوگوں کا اس پر چڑھنا تھا۔سوشل میڈیا پر یہ خبر آنےکے بعد سوشل میڈیا صارفین نے بھی اس پر اپنے رد عل کا اظہار کیا ہے کچھ سوشل میڈیا صارفین نے ماں کے جنازے میں بیٹے کی حادثاتی موت پر دکھ کا اظہار کیا ہے تاہم کچھ سوشل میڈیا صارفین نے اس بات پر غصے کا اظہار کیا ہے کہ سیڑھی پر اتنے زیادہ لوگ سوار کیوں ہوئے۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ جب ایسےمواقع آئیں تو لوگوں کو سوچ سمجھ کر چلنا چاہئیے۔یاد رہے اس سے پہلے بھی کئی ایسے واقعات سامنے آئے ہیں۔جس میں اور لوڈ کی وجہ سے پل گر جاتے ہیں۔ایسا ہی ایک واقعہ رواں ماہ پاکستان میں پیش آیا تھا جب نیلم کا پل کئی طالب علموں کی جان لے گیا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نیلم پل پر طالب علموں کی اکثریت سوار تھی۔

پل اتنے لوگو ں کی سکت برداشت نہ کر سکا اور ٹوٹ گیا جس کے باعث کئی طالب علم اپنی جان گنوا بیٹھے تھے۔جاں بحق ہونے والے طلباء کے گھر صفِ ماتم بچھ گیا تھا۔وادی نیلم کے اس پل کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس پل پر سے بیک وقت زیادہ سے زیادہ چار افراد گذر سکتے تھے لیکن حادثے کے وقت اس پر تین تفریحی گروہوں کے لگ بھگ بیس سے بائیس افراد موجود تھے جن میں اکثریت طلبہ کی تھی۔ پانی کا بہاؤ تیز ہونے کی وجہ سے 12 طلبا و طالبات اس میں بہہ گیے جبکہ گیارہ زخمیوں کو مقامی افراد کی مدد سے بچا لیا گیا۔