Live Updates

افغان حکومت اورطالبان کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے تیار ہیں‘امریکہ

امریکہ امن مذاکرات میں سہولت کاری ،شرکت اور معاونت کیلئے تیارہے‘امریکی محکمہ خارجہ

پیر 18 جون 2018 13:10

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2018ء) امریکہ نے کہا کہ افغان حکومت اورطالبان کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے تیار ہیں۔ افغان فوجی اورطالبان اگر اکٹھے نماز پڑھ سکتے ہیں تو ان کے رہنما بات چیت سے اختلافات بھی ختم کرسکتے ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ عید کے موقع پر افغانستان میں سیز فائر کا خیر مقدم کرتا ہے ۔

(جاری ہے)

افغان حکومت طالبان اورعوام کے ساتھ ملکر کام کرنے کیلئے تیار ہے ۔افغان صدر کی سیز فائر میں توسیع اور مذاکرات کی پیشکش خوش آئند ہے۔ افغان فوجیوں اور طالبان کی ملکر نماز عید ادا کرنے کی تصویر دیکھی اور پور ے افغان معاشرے میں مذاکرات پر مثبت ردعمل دیکھا جارہاہے ۔ افغان فوجی اور طالبان اگر اکٹھے نما ز پڑھ سکتے ہیں توان کے لیڈر بھی بات چیت اور مذکرات سے اختلافات ختم کر سکتے ہیں۔ امریکہ امن مذاکرات میں سہولت کاری ،شرکت اور معاونت کیلئے تیارہے ۔ امن مذاکرات میں عالمی قوتوں کے کردار پربھی بات چیت شامل ہوگی۔
Live عید الفطر سے متعلق تازہ ترین معلومات