یمنی فوج کی صعدہ میں باقم کے محاذ پر فاتحانہ پیش قدمی

یمنی فوج نے عرب اتحادی فوج کی معاونت سے باقم کے محاذ پر مزید اہم مقامات سے باغیوں کو پسپا کر دیا

پیر جون 13:10

صنعاء (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جون2018ء) یمن کی سرکری فوج نے ایک ویڈیو میں صعدہ گورنری کے علاقے باقم اور پہاڑی سلسلے الوعواع میں حوثی باغیوں کے خلاف فاتحانہ پیش قدمی کا دعویٰ کیا ہے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق یمنی فوج نے عرب اتحادی فوج کی معاونت سے باقم کے محاذ پر مزید اہم مقامات سے باغیوں کو پسپا کر دیا ہے۔ تازہ کارروائی میں کم سے کم 22 حوثی جنگجو ہلاک اور کئی کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ باغیوں کے قبضے سے بھاری اور ہلکے ہتھیاروں کی بڑی مقدار بھی قبضے میں لی گئی ہے۔باغیوں کے خلاف باقم میں جاری آپریشن میں عرب اتحادی فوج کے اپاچی ہیلی کاپٹروں نے بھی حصہ لیا۔

متعلقہ عنوان :