600 سے زائد تارکین وطن کو لے کر اٹلی کا بحری جہاز سپین کی بندرگاہ ویلنسیا پہنچ گیا

پیر 18 جون 2018 13:10

بارسلونا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2018ء) 600 سے زائد تارکین وطن کو لے کر اٹلی کا بحری جہاز سپین کی بندرگاہ ویلنسیا پہنچ گیا، افریقہ میں صحارا کے علاقے سے تعلق رکھنے والے ان تارکین وطن کو’’ڈاکٹرز ود آئوٹ بارڈرز‘‘ نامی این جی او نے گزشتہ ہفتے لیبیا کے ساحل کے قریب ڈوبنے سے بچایا تھا۔

(جاری ہے)

اور نو روزہ پر خطر سفر کے بعد عورتوں اور بچوں سمیت 629 تارکین وطن سپین پہنچے ہیں۔ سپین کے نئے وزیر اعظم پیدرو سانچیز نے ان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان لوگوں کو تحفظ فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔

متعلقہ عنوان :