عیدالفطر کے موقع پر صوبہ خیبرپختونخوا کی جیلوںسے چھوٹے جرائم میں ملوث 200 سے زائد قیدی رہا

پیر 18 جون 2018 13:10

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2018ء) عیدالفطر کے موقع پر صوبہ خیبرپختونخوا کی جیلوںسے چھوٹے جرائم میں ملوث 200 سے زائد قیدیوں کو رہا کر دیا گیا ،ْ صوبہ خیبرپختونخوا کے پزنر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس یحیٰ آفریدی نے ان قیدیوں کی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رہائی کی ہدایت کی تھی۔