اسلام آباد ،ْ ٹریفک پولیس کی ون ویلرز کے خلاف کارروائی ،ْ سینکڑوں موٹر سائیکل مختلف تھانوں میں بند ،ْ ہزار سے زائد موٹر سائیکل سواروں کا چالان

پیر جون 13:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جون2018ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ٹریفک پولیس نے ون ویلرز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سینکڑوں موٹر سائیکل مختلف تھانوں میں بند کردیئے ،ْ ایک ہزار سے زائدموٹر سائیکل سواروں کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان کیا۔

(جاری ہے)

عید پر اسلام آباد ٹریفک پولیس کی طرف سے ون ویلنگ پر سختی سے پابندی عائد کی گئی تھی تاہم اس کے باوجود منچلوں نے خوب خلاف ورزیاں کیں جس پر اسلام آباد ٹریفک پولیس منچلوں کو پکڑنے میں متحرک نظر آئی۔ ٹریفک پولیس کے ترجمان کے مطابق میڈیا کے ذریعے ون ویلرز کو متنبہ کیا گیا تھا کہ ون ویلنگ کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :