نادرا حکام نے ووٹرز کا ڈیٹا غیر متعلقہ افراد کو لیک کیا‘نادرا نے الیکشن کمیشن کے ساتھ معاہدے کی خلاف ورزی کی‘ ڈیٹا الیکشن کمیشن پہنچنے سے پہلے ہی غیر متعلقہ افراد کے پاس پہنچ گیا‘ووٹرز کا ڈیٹا غیر مجاز افراد کے ہاتھوں تک پہنچنے کے خدشات ہیں

ووٹرز کا ڈیٹا لیک ہونے پر الیکشن کمیشن نے چیئرمین نادرا کو خط لکھ دیا

پیر 18 جون 2018 13:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جون2018ء) عام انتخابات کی شفافیت پر ایک اور سوالیہ نشان لگ گیا، ووٹرز کا ڈیٹا لیک ہونے پر الیکشن کمیشن نے چئیرمین نادرا کو خط لکھ دیا جس میں کہا گیا ہے کہ نادرا حکام نے ووٹرز کا ڈیٹا غیر متعلقہ افراد کو لیک کیا‘نادرا نے الیکشن کمیشن کے ساتھ معاہدے کی خلاف ورزی کی‘ ڈیٹا الیکشن کمیشن پہنچنے سے پہلے ہی غیر متعلقہ افراد کے پاس پہنچ گیا‘ووٹرز کا ڈیٹا غیر مجاز افراد کے ہاتھوں تک پہنچنے کے خدشات ہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن نے ووٹرز کا ڈیٹا لیک ہونے پر الیکشن کمیشن نے چیئرمین نادرا کو خط لکھ دیا جس میں کہا ہے کہ نادرا حکام نے ووٹرز کا ڈیٹا غیر متعلقہ افراد کو لیک کیا، نادرا نے الیکشن کمیشن کے ساتھ معاہدے کی خلاف ورزی کی، ڈیٹا الیکشن کمیشن پہنچنے سے پہلے ہی غیر متعلقہ افراد کے پاس پہنچ گیا، نادرا ڈیٹا لیک کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرے، معاہدے کے تحت نادرا ووٹرز کا ڈیٹا کسی سے شئیر نہیں کر سکتا، ووٹرز کا ڈیٹا غیر مجاز افراد کے ہاتھوں تک پہنچنے کے خدشات ہیں۔