اوچ شریف میں کار اور جیپ میں تصادم، 3 افراد جاں بحق

تینوں افراد کی شناخت سید الرحمان، احتشام سولنگی، فیصل کے ناموں سے ہوگئی

پیر جون 13:20

اوچ شریف(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جون2018ء) تیز رفتار کار اور جیپ کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔۔پنجاب کے شہر اوچ شریف میں احمد پور روڈ پر سامنے سے آنے والی تیز رفتار کار اور جیپ میں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جب کہ ایک شخص زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے تینوں دوست عید کے بعد بہاولپور سے واپسی آرہے تھے جہاں ان کی کار حادثے کا شکار ہوئی، تینوں افراد کی شناخت سید الرحمان، احتشام سولنگی، فیصل کے ناموں سے ہوئی جن کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :