راولپنڈی میں ‘بارش کے دوران نالہ لئی میں ڈوبنے والے چار بچوں کا تاحال لاپتہ

گھروں میں صف ماتم بچھ گئی ‘ والدین غموں سے نڈھال

پیر 18 جون 2018 13:20

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جون2018ء) راولپنڈی میں گذشتہ روز بارش کے دوران نالہ لئی میں ڈوبنے والے 4 بچوں کا تاحال سراغ نہ لگ سکا، تلاش کیلئے ریسکیو ٹیموں کا آپریشن جاری ہے جبکہ ڈوبنے والے بچوں کے ورثاء شدت عم سے نڈھال ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نالہ لئی میں کشتی پر سرچ آپریشن کرتے یہ ریسکیو اہلکار ہیں۔۔جو گزشتہ روز کی طوفانی بارش کے دوران سیوریج نالوں ڈوبنے والوں بچوں کی تلاش میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

پری مون سون کی پہلی بارش نے راولپنڈی میں تباہ مچا دی، ڈھوک کھبہ اور جان کالونی کے سیوریج نالے بپھرے تو چار بچے ڈوب گئے۔ رات بھر سے جاری سرچ آپریشن کے باوجود کسی کا کوئی پتہ نہیں چل سکا۔ریسکیو اہلکار رضوان احمد نے کہا کہ بچوں کی اطلاع ملی تھی، کل شام پانچ بج کر پنتالیس منٹ پر، کل سے ہی اور رات پوری ہمارا آپریشن ابھی تک جاری ہے۔ڈوبنے والے بچوں میں نو سالہ نعمان ، چھ سالہ فرحان، چار سالہ صحاب اور شاہ نور شامل ہیں، متاثرہ بچوں کے ورثاء شدت غم سے نڈھال ہیں۔ شہری کا کہنا ہے کہ ایسے حادثات کی روک تھام کیلئے سیوریج نالوں کے اطراف حفاظی دیواروں کی تعمیر ضروری ہے

متعلقہ عنوان :