مولوی فضل اللہ کی ہلاکت ایک اچھی خبرہے ،ْیوسف رضا گیلانی

ملک کی خوشحالی کے لئے انتہاپسندی کاخاتمہ انتہائی ضروری ہے ،ْسوات میں امن بحال کیا اور دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ رہے ،ْگفتگو

پیر جون 13:20

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جون2018ء) سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے وائس چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ مولوی فضل اللہ کی ہلاکت ایک اچھی خبرہے ،ْ ملک کی خوشحالی کے لئے انتہاپسندی کاخاتمہ انتہائی ضروری ہے ،ْسوات میں امن بحال کیا اور دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ رہے۔ عید کے روز دربار حضرت موسیٰ پاک شہید میں نماز عید کی ادائیگی کے بعدمیڈیاسے بات چیت کے بعدسیدیوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ملک کی خوشحالی کے لئے انتہاپسندی کاخاتمہ انتہائی ضروری ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ہم نے سوات میں امن بحال کیا اور دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ رہے۔یوسف رضاگیلانی نے کہاکہ پاکستان کے استحکام کیلئے ضروری ہے کہ یہاں امن ہواورلوگوں کوجان ومال کاتحفظ حاصل ہو۔ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ ماضی کی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں منی بجٹ کے طورپراضافہ کرتی رہیں۔انہوںنے کہاکہ انتخابات وقت پر،آزادانہ اورمنصفانہ ہونے چاہئیں۔ پیپلز پارٹی جمہوریت پریقین رکھتی ہے اور جمہوری قوتوں کے ساتھ ہے۔ہم نے ہمیشہ آئین اورجمہوریت کی بالادستی کے لئے کام کیا۔ یوسف رضاگیلانی نے اس موقع پرسابق خاتون اول کلثوم نواز کی صحت یابی کے لئے بھی دعا کی۔