Live Updates

کالعدم تحریک طالبان نے پاکستان کو بہت نقصان پہنچایا ،ْ شاہ محمود قریشی

پاکستان کا دیرینہ مطالبہ تھا افغانستان میں موجود دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کی جائے ،ْمسلم لیگ نون کے ٹکٹوں کے قائد کے فیصلے پارٹی صدر تبدیل کر رہا ہے ،ْ میڈیا سے گفتگو

پیر 18 جون 2018 13:20

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیرمین شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ کالعدم تحریک طالبان نے پاکستان کو بہت نقصان پہنچایا ،ْ پاکستان کا دیرینہ مطالبہ تھا افغانستان میں موجود دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کی جائے ،ْمسلم لیگ نون کے ٹکٹوں کے قائد کے فیصلے پارٹی صدر تبدیل کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کا دیرینہ مطالبہ تھا کہ افغانستان میں موجود دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ تعجب ہے کہ نواز شریف کے لندن جاتے ہی شہباز شریف نے انکے فیصلے الٹ دیئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون کے ٹکٹوں کے قائد کے فیصلے پارٹی صدر تبدیل کر رہا ہے۔جس پر تعجب ہے کہ نواز شریف کو نون لیگ قائد تسلیم کیا جا رہا ہے مگر ان کے فیصلے تسلیم نہیں کیے جا رہے۔انہوں نے کہا کہ میں دعاگو ہوں کہ اللہ تعالیٰ کلثوم نواز کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔اور یہ عید تمام مسلمانوں کے لئے خوشیوں اور ملک دشمنوں کے خاتمے کا ذریعہ بنے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات