عید کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لئے ملتان ڈسٹرکٹ جیل میں خصوصی میوزیکل پروگرام کا انعقاد ،ْقیدیوں اور پولیس ملازمین نے مل کر خوب ہلا گلا کیا

پیر 18 جون 2018 13:20

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2018ء) عید کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لئے ملتان ڈسٹرکٹ جیل میں خصوصی میوزیکل پروگرام منعقد کیا گیاجس میں قیدیوں اور پولیس ملازمین نے مل کر خوب ہلا گلا کیا۔ عید کی خوشیوںمیں قیدیوں کو بھی شامل کرنے کے لیئے ملتان ڈسٹرکٹ جیل میں رنگا رنگ تقریب منعقد کی گئی جس میں پولیس افسران بھی شریک ہوئے۔

جیل میں قید غیر ملکی قیدیوں نے بھی عید کی تقریبات کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا ۔

(جاری ہے)

قیدیوں کی تفریح کے لیئے مقامی فنکاروں نے بھی اپنی صلاحیتوں کے جوھر دکھائے اور خوب داد سمیٹی۔مختلف ٹیبلوز کے ذریعے اصلاحی پہلوؤں کو اجاگر کیا گیا۔ قیدیوں نے انتظامیہ کی جانب سے عید میلے کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا۔مقامی میوزک پر قیدیوں کے ساتھ ساتھ ڈیوٹی پر موجود پولیس ملازمین نے بھی خوب رنگ جمایا۔قیدیوں کے ساتھ بھنگڑے ڈالے اور تقریب کو یادگار بنادیا۔تقریب کے اختتام پر سینئر اور اچھے چال چلن والے قیدیوں میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :