عید الفطر ،ْ شہری موبائل فون کے ذریعے ایک دوسرے کو مبارکباد دیتے رہے

پیر 18 جون 2018 13:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2018ء) عید الفطر کے موقع پر بیرون ملک اور پاکستان کے شہروں میں مقیم عزیز و اقارت اور دوست ایک دوسرے کو موبائل اور ایس ایم ایس ،ْ فیس بک اور وٹس ایپ کے ذریعے عید مبارک دیتے رہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شہریوں نے اپنے موبائل فون یا سم میں موجود تمام جان پہچان رکھنے والوں، کاروباری حضرات، عزیز و اقارب اور دوست احباب کو ایس ایم ایس پیغامات بھجوائے اور بڑی تعداد میں موبائل فون، فکسڈ فون اور ای میل کے ذریعے پیغامات بھجوا کر عید کی مبارکباد پیش کی ۔