ملک بھر میں شہریوں کی بڑی تعداد نے قبرستان میں جا کراپنے پیاروں کی قبروں پر فاتحہ خوانہ پڑھی ،ْ پھول چڑھائے

پیر 18 جون 2018 13:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2018ء)عیدالفطر کے موقع پر اسلام آباد سمیت ملک بھر میں شہری کی بڑی تعداد نے قبرستان میں جا کراپنے پیاروں کی قبروں پر فاتحہ خوانہ پڑھی اور پھول چڑھائے ۔

(جاری ہے)

عیدالفطر کی نماز کی ادائیگی کے بعد بڑی تعداد میں لوگوں نے قبرستانوں کا رخ کیا اور اپنے پیاروں کی قبروں پر سوگوار دکھائی دیئے۔ قبرستانوں کے باہر اگر بتی اور گل فروشوں نے خصوصی سٹالز قائم کئے ہوئے تھے جہاں سے لوگ پھولوں کی پتیاں اور چادریں خرید کر اپنے پیاروں کی قبروں پر ڈال رہے تھے۔ خواتین، بچوں اور بڑوں کی ایک بڑی تعداد نے قبرستانوں میں جا کر اپنے پیاروں کیلئے فاتحہ خوانی پڑھی اور پھول چڑھائے ۔