Live Updates

الیکشن میں کوئی مقابلہ کرنے والا نہیں، عمران خان کے ساتھ مل کر حکومت بنائیں گے ،ْشیخ رشید کا دعویٰ

پیر 18 جون 2018 13:20

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2018ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ الیکشن میں کوئی مقابلہ کرنے والا نہیں، عمران خان کے ساتھ مل کر حکومت بنائیں گے، میری سیاسی موت دیکھنے والوں سے کہتا ہوں، میں آ رہا ہوں۔

(جاری ہے)

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا کہ دعا ہے کہ بیگم کلثوم نواز جلد صحت یاب ہوں ۔ شیخ رشید نے امید ظاہر کی کہ وہ ایک لاکھ سے زائد ووٹ حاصل کریں گے، انہوں نے عمران خان کی حکومت بننے کی دعا بھی کی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات