زمرد خان نے عیدالفطر کا پہلا دن سویٹ ہوم میں بچوں کے ساتھ گزارا

زمرد خان سویٹ ہومز کے بچوں سے پرجوش طریقے سے عید ملتے رہے اور بچوں میں عیدی بھی تقسیم کی

پیر جون 13:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جون2018ء) پاکستان سویٹ ہومز کے سربراہ زمرد خان نے عیدالفطر کا پہلا دن سویٹ ہوم میں بچوں کے ساتھ گزارا۔ سویٹ ہوم کے بچے اور بچیاں زمرد خان کے ساتھ کھیلتی رہیں ۔

(جاری ہے)

عیدالفطر کے حوالے سے منعقدہ پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زمرد خان نے کہا کہ پاکستان سویٹ ہوم کے ننھے فرشتوں اور پریوں کی تعلیم و تربیت کیلئے جو افراد /ادارہ میرے اس قافلے میں شامل ہے میں ان کا تہہ دل سے ممنون ومشکور ہوں اور امید کرتا ہوں کہ اس قافلے میں مزید درمزید لوگ شامل ہوں گے تاکہ ہم ان ننھے فرشتوں اور پریوں کی مزید بہتر پرورش، تعلیم و تربیت کر سکیں اور عید کے موقع پر مزید خوشیوں میں اضافہ کر سکیں ۔

انہوں نے کہا کہ میری اور میری فیملی کی طرف سے اہلِ وطن کو دلی عید مبارک ہو۔ زمرد خان سویٹ ہومز کے بچوں سے پرجوش طریقے سے عید ملتے رہے اور بچوں میں عیدی بھی تقسیم کی ۔

متعلقہ عنوان :