Live Updates

بیگم کلثوم نواز سے متعلق حسین نواز نے بڑی خبر دے دی

والدہ ہوش میں نہیں ہیں لیکن ڈاکٹرز پوری کوشش کر رہے ہیں۔ حسین نواز کی میڈیا سے گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 18 جون 2018 13:24

بیگم کلثوم نواز سے متعلق حسین نواز نے بڑی خبر دے دی
لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 جون 2018ء) : لندن میں زیر علاج بیگم کلثوم نواز سے متعلق ان کے بیٹے حسین نواز نے بتایا کہ والدہ ابھی تک ہوش میں نہیں آئیں۔ نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہوالدہ کلثوم نواز ہوش میں نہیں ہیں لیکن ڈاکٹرز پوری کوشش کر رہے ہیں اور انشاءاللہ ان کی طبیعت بہتر ہو جائے گی۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کی طبعیت میں بہتری کے حوالے سے مانیٹرنگ کر رہے ہیں اور انہوں نے نواز شریف کو اپنی اہلیہ کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزارنے کا مشورہ دیا ہے، یہی وجہ ہے کہ ڈاکٹرز کے مشورے کے بعد نواز شریف اور مریم نواز نے فی الحال وطن واپسی مؤخر کردی ہے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق بیگم کلثوم نواز کو وینٹی لیٹر سے ہٹانے یا نہ ہٹانے کا فیصلہ آج کیا جائے گا ، وینٹی لیٹر سے متعلق کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے ڈاکٹرز بیگم کلثوم نواز کی طبیعت کا جائزہ لیں گے۔

(جاری ہے)

لندن کے ہارلےاسٹریٹ کلینک میں زیرعلاج بیگم کلثوم نواز کی طبیعت میں بہتری نہیں آسکی۔وہ تاحال وینٹی لیٹر پرہیں اور ڈاکٹرز ان کی جان بچانےکی کوششیں کررہے ہیں۔

اہلیہ کی عیادت کے لیے آئے نوازشریف نے دعاؤں کے لیےقوم کی دعاؤں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ مریم اورحسین نواز بھی والدہ کے لیے پریشان دکھائی دئیے۔ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ میری بھابھی بیگم کلثوم نواز وینٹی لیٹر پر ہیں۔ شہباز شریف نے بھی عوام سے بیگم کلثوم نواز کے لیے دعاؤں کی اپیل کی ۔ خیال رہے کہ کینسر کے عارضے میں مبتلا بیگم کلثوم نواز گزشتہ کئی ماہ سے علاج کی غرض سے لندن میں موجود ہیں جہاں ان کی کئی کیمو تھراپیز ہو چکی ہیں،رواں ماہ 15 جون کو کلثوم نواز کی طبیعت خراب ہونے کے بعد انہیں ایک بار پھر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ اب تک مصنوعی تنفس یعنی وینٹی لیٹر پر ہیں۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات