بیگم کلثوم نواز کے لیے ڈاکٹرز نے آج کا دن انتہائی اہم قرار دے دیا

سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے والدہ کی صحت کے لیے قوم سے دعاؤں کی اپیل کردی

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان پیر جون 13:28

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جون2018ء) بیگم کلثوم نواز کے لیے ڈاکٹرز نے آج کا دن انتہائی اہم قرار دے دیا۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے والدہ کی صحت کے لیے قوم سے دعاؤں کی اپیل کردی۔۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق میڈیا سے گفتگو میں نواز شریف کے صاحبزادے حسین نوازکا کہنا تھا کہ جب تک اُن کی والدہ ٹھیک نہیں ہوجاتیں نوازشریف کو ان کے پاس رہنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ والدہ سن رہی ہیں یا نہیں، ہم ان کے پاس جا کر بات کرتے ہیں تا کہ ان کے لاشعور میں یہ احساس رہے کہ ان کی فیملی ان کے پاس ہے۔ حسین نواز کے مطابق ڈاکٹرز اپنی پوری کوشش کر رہے ہیں ، انشااللہ والدہ کی طبیعت بہترہوجائے گی لیکن ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ہم آپ کو کوئی حتمی وقت نہیں دے سکتے۔

(جاری ہے)

یادرہےبرطانوی دارالحکومت لندن کے ہارلے کلینک میں زیرِ علاج سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی طبیعت اب تک تشویش ناک ہے اور ان کا وینٹی لیٹر ہٹانے کا فیصلہ نہیں ہوسکا۔

خیال رہے کہ کینسر کے عارضے میں مبتلا بیگم کلثوم نواز گزشتہ کئی ماہ سے علاج کی غرض سے لندن میں موجود ہیں جہاں ان کی کئی کیمو تھراپیز ہو چکی ہیں۔ رواں ماہ 15 جون کو کلثوم نواز کی طبیعت خراب ہونے کے بعد انہیں ایک بار پھر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ اب تک مصنوعی تنفس (وینٹی لیٹر) پر ہیں۔میڈیا سے گفتگو میں نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہا کہ ان کی والدہ کلثوم نواز ہوش میں نہیں ہیں تاہم ڈاکٹرز پوری کوشش کر رہے ہیں اور انشاء اللہ ان کی طبیعت بہتر ہو جائے گی۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز نے بتایا کہ بیگم کلثوم نواز کی طبیعت میں بہتری کے حوالے سے مانیٹرنگ کر رہے ہیں اور انہوں نے نواز شریف کو اپنی اہلیہ کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزارنے کا مشورہ دیا ہے