Live Updates

تحریک انصاف کیساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی خبریں۔۔۔چوہدری نثار کی جانب سے ردعمل آگیا

پیر 18 جون 2018 14:00

تحریک انصاف کیساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی خبریں۔۔۔چوہدری نثار کی جانب سے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما چوہدری نثار علی خان کے ترجمان نے نجی ٹی وی چینلز کی ان خبروں کو بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی قرار دیدیا ہے جن میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ چوہدری نثار علی خان کی تحریک انصاف سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لئے بات چیت ہورہی ہے اور چوہدری نثار کے مخالف امیدوار غلام سرور خان کو پارٹی قیادت نے مخالفانہ بیان بازی سے روک دیا ہے۔

چوہدری نثار کے ترجمان نے کہا کہ ان خبروں میں کوئی حقیقت نہیں ہے کہ چوہدری نثار کی حلقہ این اے 59‘ 63 اور دو صوبائی حلقوں میں پاکستان تحریک انصاف سے کوئی سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہورہی ہے۔ نہ تو این اے 59,63 اور پی پی 10اور 12پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہورہی ہے اور نہ ہی اس سلسلے میں پی ٹی آئی اسے بات چیت چل رہی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ بہتر ہے ایسی خبروں کی تشہیر سے پہلے تصدیق کرلی جائے۔

دریں اثناء تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے ایسی خبروں کی سختی سے تردید کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غلام سرور خان کو پارٹی امیدوار نامزد کرچکی ہے۔ چوہدری نثار تحریک انصاف کا حصہ نہیں ہیں نہ ہی ان سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہورہی ہے۔ نجی ٹی وی چینلز کو قیاس آرائیوں پر مبنی خبریں جاری کرنے کی بجائے تصدیق کرلینی چاہئے تھی۔ تحریک انصاف ایسی خبروں کے اجراء پر افسوس کا اظہار کرتی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات