Live Updates

عمران خان ملک میں نفرت اور بہتان کی سیاست پھیلانے کے ذمہ دار ‘شدید اعتراضات کے باوجود عمران پر کوئی اعتراض دائر نہیں کیا‘سیاسی مخالفین کو عدالتوں کے ذریعے زیر کرنا عمران کا وطیرہ ‘ووٹر مسلم لیگ ن کو بہتر کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ دینگے

پا کستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق وزیر ریلوے خوا جہ سعد ر فیق کا ٹو یٹ

پیر 18 جون 2018 14:00

لا ہو ر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جون2018ء) پا کستان مسلم لیگ (ن) کے رہ نماء خوا جہ سعد ر فیق نے کہا ہے کہ عمران خان ملک میں نفرت اور بہتان کی سیاست پھیلانے کے ذمہ دار ہیں،سخت اعتراضات کے باوجود عمران پر کو اعتراض دائر نہیں کیا، پیر کو خوا جہ سعد ر فیق نے اپنے ایک ٹو یٹ میں کہا کہ عمران خان ملک میں نفرت اور بہتان کی سیاست پھیلانے کے ذمہ دار ہیں،سخت اعتراضات کے باوجود عمران پر کو اعتراض دائر نہیں کیا‘ووٹر مسلم لیگ ن کو بہتر کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ دیں گی-حلقہ 131 عمران لاڈلے کے لئے بطور ِ خاص تیار کروایا گیا --این اے 131کی تشکیل میں قانونی اصولوں اور نیچرل بانڈری کے بنیادی اصول پامال کیے گئی-این ای131 میں انشا اللہ شیرہی جیتے گا--سیاستدانوں کو سیاسی مقابلہ عدالتوں کی بجائے عوامی میدان میں کرنا چاہیئے،سیاسی مخالفین کو عدالتوں کے ذریعے زیر کرنا عمران کا وطیرہ ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات