ملک بھر سے قومی و صوبائی اسمبلی کے 122 امیدوار دہری شہریت کے حامل نکلے

ایف آئی اے نے دوہری شہریت کے حامل امیدواروں کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو فراہم کر دیں

پیر 18 جون 2018 14:00

ملک بھر سے قومی و صوبائی اسمبلی کے 122 امیدوار دہری شہریت کے حامل نکلے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جون2018ء) ملک بھر سے قومی و صوبائی اسمبلی کے 122 امیدوار دہری شہریت کے حامل نکلے اس سلسلے میں ایف آئی اے نے دوہری شہریت کے حامل امیدواروں کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو فراہم کر دیں ۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے 49، پنجاب اسمبلی 53 امیدوار دوہری شہریت کے حامل ہیں۔ سندھ اسمبلی کے 11، خیبرپختونخوا کے 8 اور بلوچستان اسمبلی کا ایک امیدوار دوہری شہریت کا حامل نکلا۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن نے دوہری شہریت کے حامل امیدواروں کی فہرست ریٹرننگ افسران کو فراہم کر دی ہے۔ ایف آئی اے رپورٹ کے مطابق 60 امیدواروں کی برطانوی، 26 امیدواروں کے پاس امریکی ، 24 امیدواروں کے پاس کینیڈین اور 3 امیدواروں کے پاس آئر لینڈ جبکہ 2 امیدواروں کے پاس بیلجیئم کی شہریت ہے۔ سابق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کے پاس کینیڈا، این اے 249 کے امیدوار فیصل واڈا امریکی شہری، این اے 247 سے امیدوار فوزیہ قصوری کینیڈا کی شہری، این اے 204 سے امیدوار نادر لغاری اور گلفام سواتی کے پاس امریکہ کی شہریت ہے جبکہ فرحانہ قمر کے پاس انگلینڈ اور احمد یار ہراج کے پاس کینیڈا کی شہریت ہے۔