لاہور ایئرپورٹ پر اے ایس ایف اہلکار سے گولی چل گئی ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

گولی چلنے سے ایئرپورٹ پر بھگدڑ مچ گئی ، اہلکار فیصل کو گرفتار کر کے پستول ضبط کر لیا گیا

پیر 18 جون 2018 14:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2018ء) لاہور ایئرپورٹ کے روانگی لائونج میں اے ایس ایف اہلکار کی فائرنگ سے مسافروں میں بھگڈر مچ گئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے روانگی لائونج میں اے ایس ایف اہلکار فیصل ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دے رہا تھا کہ اور دوران ڈیوٹ پستول سے فائر ہوگیا، فائرنگ کی آوازسنتے ہی مسافر اپنا سامان چھوڑ کر بھاگ گئے اور کھلبلی مچ گئی تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی اے ایس ایف حکام اور حساس ادارے تحقیقات کے لئے ایئرپورٹ پہنچ گئے اور اہلکار کو حراست میں لے لیااور اس کے زیراستعمال پستول بھی ضبط کرلیا گیا ہے جبکہ تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ۔