نگران وزیر صحت جواد ساجد خان کا چلڈرن ہسپتال کا دورہ

پیر جون 14:10

لاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جون2018ء) نگران وزیر صحت ڈاکٹر جواد ساجد خان نے عید کے روز چلڈرن ہسپتال کا دورہ کیا اور نگران وزیراعلی کی جانب سے بچوں میں عید کے تحائف تقسیم کئی- انہوں نے بچوں کے لواحقین کو عید کی مبارکباد دی اور بچوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی- ڈاکٹر جواد ساجد خان نے ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرز و ہسپتال کے سٹاف سے بھی عید ملے اور انہیں عید کی مبارکباد دی -وزیر صحت نے عید کے روز ڈیوٹی انجام دینے والے ڈاکٹرز و عملہ کے دکھی انسانیت کے جذبہ کو سراہا جو اپنی پیشہ وارانہ لگن کے ساتھ مریضوں کی خدمت سرانجام دے رہے ہیں-اس موقع پر ڈین چلڈرن ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر مسعود صادق ، میڈیکل ڈائریکٹر پروفیسر محمد سلیم اور دیگر انتظامی ڈاکٹرز بھی موجودتھی-

متعلقہ عنوان :