عید الفطر کے تیسرروز بھی شہریوں کی بڑی تعداد پارکوں میں پہنچ گئی ،ْبچے اور بڑے الیکٹرانک جھولوں سے محفوظ ہوتے رہے

پیر 18 جون 2018 14:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2018ء) عید الفطر کے تیسرروز بھی شہریوں کی بڑی تعداد پارکوں میں پہنچ گئی ،ْبچے اور بڑے الیکٹرانک جھولوں سے محفوظ ہوتے رہے ۔تفصیلات کیم طابق عید کے تیسرے روز بھی موسم ٹھنڈا اور خوشگوار رہا ۔

(جاری ہے)

جڑواں سہروں سے متعدد فیملیز اور نوجوان دوست گروپوں کی شکل میں مختلف پارکوں میں پہنچے اور شہر کے تمام پارک ایوب نیشنل پارک، پلے لینڈ، پبلک پارک شمس آباد ،جناح پارک، چلڈٖرن پارک سیٹلائٹ ٹائون، واہ گارڈن، چھتر پارک، لوہی بھیر وائلڈ لائف پارک، ٹیکسلا میوزیم اور دیگر تفریحی اور تاریخی مقامات بھر گئے۔

پارکس میں بچے اور بڑے الیکٹرانک جھولوں سے محظوظ ہوتے رہے۔ کرکٹ سٹیڈیم شمس آباد سے ملحقہ راولپنڈی کی واحد فوڈسٹریٹ سمیت دیگر فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹس اور چٹ پٹے روایتی کھانوں کے لیے مشہور ریسٹورنٹس میں بھی شہریوں کا خاصا رش دیکھنے میں آیا۔