بلوچستان ،ْنگران صوبائی وزیر حافظ خلیل احمد نے وزارت سے استعفیٰ دے دیا

پیر جون 14:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جون2018ء) بلوچستان کی نگران حکومت کے وزیر حافظ خلیل احمد نے وزارت سے استعفیٰ دے دیا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ استعفیٰ ناگزیر وجوہات کی بناء پر دیا۔ان کا کہنا تھا کہ تحریری استعفیٰ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ بھیجوا دیا ہے۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ منگل کو بلوچستان کی 11 رکنی کابینہ نے حلف اٹھایا تھا جس کا حافظ خلیل احمد بھی حصہ تھے۔حلف اٹھانے والوں میں عبدالسلام خان، منظور حسین، امام بخش، ملک عنایت کاسی، فرزانہ بلوچ اور آغا عمر بنگلزئی، نوید کلمتی، فیض اللہ کاکڑ، نصراللہ خلجی اور خرم شہزاد بھی شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :