ملتان ،ْہیڈ محمد والا پر سکندری نالے میں چنگ چی رکشہ گرنے سے 8 ماہ کا بچہ ڈوب کر جاں بحق

پیر 18 جون 2018 14:10

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2018ء) ملتان میں ہیڈ محمد والا پر سکندری نالے میں چنگ چی رکشہ گرنے سے 8 ماہ کا بچہ ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122 کے مطابق ایک ہی خاندان کے 8افرادرشتے داروں سے ملنے جارہے تھے کہ اچانک رکشہ بے قابو ہو کر سکندری نالے میں جاگرا جس سے تمام افرادڈوب گئے،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی،ریسکیو 1122اور مقامی افراد نے سات افراد کو بچا لیا تاہم آٹھ ماہ کا بچہ ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :