ژوب سیاحتی مقام سلیازہ میں مٹی کا تودہ گرنے سے مٹی کے نیچے دب کر پیکنک منانے کیلئے آئے ہوئے بد قسمت خاندان کے تین بچے جاں بحق

پیر 18 جون 2018 14:20

ژوب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2018ء) ژوب سیاحتی مقام سلیازہ میں مٹی کا تودہ گرنے سے مٹی کے نیچے دب کر پیکنک منانے کیلئے آئے ہوئے بد قسمت خاندان کے تین بچے جاں بحق جبکہ ان کا والد اور بڑا بھائی زخمی ہسپتال منتقل تفصیلات کے مطابق ژوب کے سیاحتی مقام سلیازہ میں ایک پل کے قریب مٹی کا بڑا تودہ گرنے سے ایک ہی خاندان کے تین بچے نقیب اللہ ،مطیع اللہ اور نذیر مٹی کے نیچے دب کر جاںبحق ہوئے جبکہ جاںبحق بچوں کے والد رحمت اللہ صافی اور بڑے بھائی رضا گل جو مٹی کے تودے سے کچھ فاصلے پر تھے زخمی ہوئے جسے وہاں پر موجود لوگوں نے فوری طور ہسپتال کردیا گیاجبکہ ملبے تلے بچوںکو بھی وہاں پر موجود لوگوں نے اپنی مدد اپ کے تحت تین گھنٹوں کے کوششوں کے بعد نکال کر سول ہسپتال منتقل کردیا

متعلقہ عنوان :