سبی شہر اور گردونواح میں عید الفطر کی نماز دو سو سے زاہد مقامات پر ادا کی گئی

پیر 18 جون 2018 14:20

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2018ء) سبی شہر اور گردونواح میں عید الفطر کی نماز دو سو سے زاہد مقامات پر ادا کر دی گئی ہے سبی میںنماز کی سب سے بڑا اجتماع مرکزی عید گاہ میں ادا کی گئی ،سبی ،لہڑی،بختیار آباد اور نواحی کے مختلف علاقوں میں عید الفطر نہایت ہی عقیدت و احترام و مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی سبی اور نواحی علاقوں میں دو سو سے زائد مقامات پر نماز عید الفطر سخت سیکیورٹی کی نگرانی میں ادا کی گئی نماز عید الفطر کا سب سے بڑا اجتماع مرکزی عید گاہ بخاری گرائونڈ میں منعقد ہوا جہاں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی، نگران صوبائی وزیر انفارمیشن و ٹیکنالوجی ملک خرم شہزاد نے سبی ،سابق صوبائی وزیر سردار سرفراز ڈومکی،چیرمین میونسپل کمیٹی سبی سردار زادہ میر حیر بیار خان ڈومکی ،سابق ضلع ناظم سبی میرعلی مردان ڈومکی نے لہڑی،سابق رکن قومی اسمبلی میر دوستین ڈومکی،میر بالاچ ڈومکی کوئٹہ ،سابق نگران وزیر اعلی نواب غوث بخش باروزئی ،کمشنر سبی ڈویژن ڈاکٹر میر سہیل الرحمن بلوچ ،ڈپٹی کمشنر محمد ذاکر ناصر ،ڈی آئی جی ملک سلیم لہڑی ،ایس ایس پی نجیب اللہ پندرانی ،چیف آفیسرحاجی عزیز رندنے سبی میں،ڈپٹی ڈائریکٹر سماجی بہبود میر دین محمد مری ،ایکسین بی اینڈ آر میر حبیب الرحمن بلوچ، ایکسین بی اینڈ آرمحمد بشیر ناصر،چیف آف سردار محمد خان خجک نے کوئٹہ میں ،میر امداد تالپور نے مچھ بولان،اسٹنٹ کمشنر سبی رحمت اللہ گشکوری ، ڈویژنل ڈائریکٹر ترقیات وقارالزمان کیانی ،سابق چیر مین میونسپل کمیٹی سبی حاجی محمد داود رند،وائس چیرمین میونسپل کمیٹی سبی حاجی محمد حیات رند ،اکاونٹس آفیسرمیر عبدالصمد بنگلزئی،ضلع چیر مین ملک قائم الدین دہپال ،وائس چیرمین میر محمد چانڈیا ،سینئر ڈویلپمنٹ آفیسر حاجی محمد خان سیلاچی سمیت دیگر قبائلی شخصیات،آفیسران ،بلدیاتی نمائندوںنے سبی میں نماز عید ادا کی ، عید الفطر کی نماز کے اختتام پر ملک کی سلامتی ،ترقی وخوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔

(جاری ہے)

عید نماز کے موقع پر شہر کے تمام عید گاہوں اور مساجدوں میں سیکیورٹی کے موثر اقدامات کیے گئے تھے مساجدوں پر تعینات پولیس اہلکار نماز عید الفطر کیلئے آنے والے نمازیوں کی چیکنگ کررہے تھے ۔