کوئٹہ میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے لیویز اہلکار سمیت تین افراد شہید

پیر جون 14:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جون2018ء) کوئٹہ میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے لیویز اہلکار سمیت تین افراد شہید ،،پولیس کے مطابق عید کے روز(ہفتہ) کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر واقعہ کلی بنگلزئی میں نا معلوم موٹر سائیکل سواروں نے لیویز فورس سبی کی گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں لیویز سپاہی انور جان اور اسکے ساتھی گاڑی میں سوار دو سگے بھائی نجیب اللہ اور حبیب اللہ موقع پر شہید ہوگئے ، پولیس کے مطابق فائرنگ کا نشانہ بننے والی گاڑی لیویز فورس سبی کے نائب تحصیل دار کی تحویل میں تھی جو عید کی چھٹیوں پر کوئٹہ آئے تھے ،حملے کے وقت گاڑی میں سوار افراد قبرستان جا رہے تھے، پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں جبکہ شہید اہلکار انور جان کی نماز جنازہ کمشنر آفس کوئٹہ میں ادا کی گئی جس میں نگراں وزیر داخلہ عنایت اللہ کاسی ، کمشنر کوئٹہ ڈویژن جاوید انور شاہوانی ، سیکرٹری داخلہ غلام علی بلوچ، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ فرخ عتیق ، ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ نصیب اللہ خان سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی نماز جنازہ کے بعد شہید کی میت کو آبائی علاقے روانہ کردیا گیا