سعودی عرب، حوثیوں کا جازان پر میزائل حملہ، ایک پاکستانی شہری زخمی

پیر 18 جون 2018 14:30

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جون2018ء) عرب اتحادی افواج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ ایران نواز حوثیوں کی جانب سے جازان شہر پر داغے گئے میزائل سے ایک پاکستانی شہری زخمی ہو گیا، زخمی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈٖیا کے مطابق یمن میں سرکاری افواج کی حمایت کیلئے قائم عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایا کہ اتوار کی رات کو ایران کے حمایت یافتہ حوثیو ںنے صعدہ شہر سے سعودی شہر جازان پر بیلسٹک میزائل داغا تھا ۔

یہ میزائل آبادی سے دور ایک مقام پر گر کر تباہ ہوگیا۔ اس سے ایک پاکستانی شہری زخمی ہوا ہے۔ زخم معمولی درجے کے ہیں۔ ترجمان کا کہناہے کہ نئے حملے نے مزید ثابت کردیا کہ حوثی عالمی قراردادوں کی خلاف ورزی جاری رکھنے کا تہیہ کئے ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :