اقوام متحدہ کی خیر سگالی سفیر انجلینا جولی کا دورہ موصل،ضروریات اور شہر کی تعمیر نو بارے معلومات حاصل کیں

گھر مسمار، خط غربت سے نیچے زندگی پر مجبور ، موصل شہر دنیا بھر میں سب سے زیادہ تباہ حال شہر قرار ،انجلینا جولی

پیر جون 14:30

موصل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جون2018ء) آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ اور اقوام متحدہ کے مہاجرین ہائی کمیشن کی خیر سگالی سفیر اینجلینا جولی نے تباہ حال عراقی شہر موصل کا دورہ کیا، انجیلینا نے شریوں کی ضروریات اور شہر کی تعمیر نو بارے معلومات حاصل کیں، موصل شہر دنیا بھر میں سب سے زیادہ تباہ حال شہر ہے، شہریوں کے گھر مسمار اور خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق جب سے میں اقوام متحدہ مہاجرین ہائی کمیشن کے ساتھ کام کر رہی ہوں جتنے بھی تباہ شدہ علاقوں کا میں نے دورہ کیا یہ علاقہ ان سب سے زیادہ تباہ شدہ علاقہ ہے۔آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ اور اقوام متحدہ کے مہاجرین ہائی کمیشن کی خیر سگالی سفیر اینجلینا جولی نے عراق میں دہشت گرد تنظیم داعش کے حملوں اور جھڑپوں کی وجہ سے تباہ حال شہر موصل کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

عالمی شہرت یافتہ امریکی اداکارہ جولی نے شدید جھڑپوں کا نشانہ بننے والے شہر کے مغرب میں پرانے موصل کے تباہ شدہ حصے کو گھوم پھر کر دیکھا۔انہوں نے علاقے کے بعض رہائشیوں کے ساتھ بات چیت بھی کی اور ان کی ضروریات اور علاقے کی تعمیر نو کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔دوسری طرف اقوام متحدہ مہاجرین ہائی کمیشن کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق جولی نے علاقے کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "جب سے میں اقوام متحدہ مہاجرین ہائی کمیشن کے ساتھ کام کر رہی ہوں جتنے بھی تباہ شدہ علاقوں کا میں نے دورہ کیا یہ علاقہ ان سب سے زیادہ تباہ شدہ علاقہ ہی"۔

انہوں نے کہا کہ " یہاں کے انسان اپنا سب کچھ گنوا بیٹھے ہیں، ان کے گھر مسمار ہو چکے ہیں اور وہ غربت کی زندگی گزار رہے ہیں۔ ان میں سے اکثر کے پاس اپنے بچوں کے لئے دوائیں بھی نہیں ہیں یہاں تک کہ پانی بھی میسر نہیں ہی"۔