یمن، اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی مارٹن گریفتھس صنعا پہنچ گئے

خصوصی ایلچی ایران نواز حوثی ملیشیا سے مذاکرات پر گفتگوکریں گے،ذرائع

پیر جون 14:30

صنعائ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جون2018ء) خانہ جنگی کے شکار ملک یمن کے لئے مقرر کردہ اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی مارٹن گریفتھس صنعا پہنچ گئے ،خصوصی ایلچی ایران نواز حوثی ملیشیا سے مذاکرات پر گفتگوکریں گے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق خانہ جنگی کے شکار ملک یمن کیلئے مقرر اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی مارٹن گریفتھس حوثی ملیشیا کے زیر قبضہ شہر صنعا پہنچ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

وہ اپنے اس دورے کے دوران الحدیدہ کی بندرگاہ پر سعودی عرب کی قیادت میں قائم عسکری اتحاد کی چڑھائی کے بعد کی صورت حال پر ایران نواز حوثی ملیشیا سے بات کریں گے۔ وہ ملیشیا سے مذاکرات کے دوران یہ تجویز کرنا چاہتے ہیں کہ الحدیدہ سے اس کے جنگجو پیچھے ہٹ جائیں تا کہ عام شہریوں کی جان و مال کو بچایا جا سکے۔ حوثی ملیشیا الحدیدہ پر 2014 سے انتظامی کنٹرول رکھتی ہے۔