برطانوی وزیراعظم کے حلقے کا اسکول بنیادی سہولیات سے محروم

بچوں کے والدین سے ٹوائلٹ رول، پین اور پنسلیں فراہم کرنے کی اپیل کردی

پیر 18 جون 2018 14:40

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2018ء) برطانوی وزیر اعظم ٹریزا مے کے حلقے کا اسکول بنیادی سہولیات سے بھی محروم ہے جس کے بعد بچوں کے والدین سے ٹوائلٹ رول، پین اور پنسلیں فراہم کرنے کی اپیل کردی۔

(جاری ہے)

سینٹ ایڈمنڈ پرائمری اسکول کی انتظامیہ نے والدین کو ضرورت کی سترہ اشیا کی فہرست بھیجی ۔اسکول انتظامیہ کے مطابق جب سے حکومت نے تعلیمی خدمات کے لیے گرانٹ کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے انہیں 70ہزار پائونڈ کا نقصان ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :