فنڈزکاغلط استعمال، اسرائیلی وزیراعظم کی اہلیہ پر فرد جرم عائد ہونے کا امکان

اسرائیلی وزیراعظم کی اہلیہ اور وزیراعظم ہائوس کے معطل ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل کو دھوکا دہی کے الزام میں 5 برس قید کی سزا ہوسکتی ہے ،ْ غیر ملکی میڈیا

پیر جون 14:40

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جون2018ء) فنڈزکے غلط استعمال پر اسرائیلی وزیراعظم کی اہلیہ سارانیتن یاہو پر فرد جرم عائد ہونے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

سارانیتن یاہو پر الزام ہے کہ انہوں نے باورچی کی موجودگی کو خفیہ رکھ کرکھانامنگوایاتھا۔ انہوں نے سوا کروڑ روپے کے کھانے وزیراعظم ہائوس میں جعلسازی سے منگوائے تھے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کی اہلیہ اور وزیراعظم ہائوس کے معطل ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل کو دھوکا دہی کے الزام میں 5 برس قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :