وینزویلا ،ْ کراکس میں گیس دھماکا،17 افرادہلاک ،ْپانچ زخمی

پیر 18 جون 2018 14:40

کراکس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2018ء) جنوبی امریکا کے ملک وینزویلاکے دارالحکومت کراکس میں گیس دھماکے کے نتیجے میں17 افرادہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا مطابق دھماکاایک کلب میں آنسوگیس ڈیوائس پھٹنے سے ہوا۔

(جاری ہے)

ادھر مقامی حکام کے مطابق ہلاکتیں دم گھٹنے سے ہوئیں ،ْاس واقعہ میں پانچ افرادزخمی ہوئے جنھیں مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ،ْدھماکے کے وقت کلب میں 500 سے زائد افرادموجود تھے ،ْآنسوگیس ڈیوائس دوگروپوں میں جھگڑے کے دوران پھٹا ،ْپولیس نی7 افرادکوگرفتارکرکے تفتیش شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :