ضلع خضدار کے علاقے میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

پیر جون 15:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جون2018ء) ضلع خضدار کے علاقے میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق،، لیویز ذرائع کے مطابق خضدار کے علاقے گریشہ بدرنگ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے احمد جان ولد اللہ یار کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے ،لیویز نے لاش کو تحویل میں لے کرہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش کوآبائی علاقے جھائو روانہ کردیا گیا مزید کاروائی جاری ہے