Live Updates

عمران خان نے سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن کے ایک ا ہم کمشنر شوزب علی کی اہلیہ کنول شوزب کو خواتین کی مخصوص نشستوں پر تحریک انصاف کا امیدوار نامزد کردیا

پیر 18 جون 2018 15:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جون2018ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن (SECP) کے ایک ا ہم کمشنر شوزب علی کی اہلیہ کنول شوزب کو خواتین کی مخصوص نشستوں پر تحریک انصاف کا امیدوار نامزد کردیا ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کی طرف سے جمع کرائی گئی فہرست میں کنول شوزب کا نام ساتویں نمبر پر ہے کنول شوزن کو عمران خان نے مارچ میں سینٹ کے انتخابات میں بھی اسلام آباد کی جنرل نشست پر امیدوار نامزد کیا تھا تاہم وہ الیکشن ہار گئی تھیں ۔ ذرائع کے مطابق ایس ای سی پی کے کمشنر شوزب علی کو ان کے قریبی دوستوں اور رشتہ داروں نے اہلیہ کو تحریک انصاف کی طرف خواتین کی مخصوص نشستوں پر امیدوار نامزد ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات