چین ‘عیدالفطر بھرپور مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منائی گئی ‘سب سے بڑا اجتماع بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے میں ہوا

پاکستانی سفیر مسعود خالد اور سفارتخانے کے دیگر سینئر حکام نے پاکستانی کمیونٹی کے ہمراہ عیدالفطر کی نماز ادا کی ملک کی خوشحالی اور سلامتی کیلئے دعائیں ‘اوورسیز پاکستانیوں نے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد

پیر جون 15:30

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جون2018ء) چین میں بھی مسلمانوں نے عیدالفطر بھرپور مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منائی ،عیدالفطر کا سب سے بڑا اجتماع دارالحکومت بیجنگ میں واقع پاکستانی سفارتخانے میں ہوا ، تفصیلات کے مطا بق ہ شہر کی دیگر مساجد میں بھی عیدالفطر کے اجتماع ہوئے جن میں بڑی تعداد میں مسلمانوں نے شرکت کی ۔پاکستانی سفارتخانے میں مقامی وقت صبح آٹھ بجے عیدالفطر کی نماز ادا کی گئی اس موقع پر پاکستانی سفیر مسعود خالد اور سفارتخانے کے دیگر سینئر حکام سمیت بڑی تعداد میں پاکستانی کمیونٹی کے افراد موجود تھے ۔

نماز عیدالفطر کی ادائیگی کے بعد ملک کی خوشحالی اور سلامتی کیلئے دعا کی گئی اور پاکستانیوں نے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی۔بعد ازاں پاکستانی سفیر مسعود خالد نے عید ڈنر کا اہتمام بھی کیا جس میں پاکستانی کمیونٹی کے افرادجن میں بزنس مین بھی شامل تھے نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

بیجنگ اور چین کے دیگر شہروں میں بھی واقع مساجد میں عیدالفطر کے بڑے اجتماع منعقد ہوئے جہاں بڑی تعداد میں مسلمانوں نے عید الفطر کی نماز ادا کی ۔

دارالحکومت بیجنگ کی قدیمی اورسب سے بڑی نیوجے مسجد میں ہزاروں افراد نے نماز عید ادا کی جن میں پاکستان ،،افغانستان ،انڈونیشیا،ملائیشیا اور بنگلہ دیش سمیت دیگر ممالک کے تارکین وطن باشندے شامل تھے ۔مساجد کے باہر چینی کمیونٹی کے افراد نے مسلمانوں کیلئے کھانے پینے کی چیزوں کے اسٹالز لگارکھے تھے اس موقع پر چینی لوگوں نے بھی بھرپور جوش و جذبے کا اظہار کیااور مسلمانوں کے ساتھ تصاویر بناواتے رہے۔