پی ٹی آئی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں ہو رہی،ترجمان چوہدری نثار

بہتر ہے کہ ایسی خبروں کی تشہیر سے پہلے تصدیق کر لی جائے ،ْ وضاحتی بیان

پیر جون 15:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جون2018ء) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے ترجمان نے کہا ہے کہ اس بات میں کوئی حقیقت نہیں کہ پی ٹی آئی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو رہی ہے ،ْبہتر ہے کہ ایسی خبروں کی تشہیر سے پہلے تصدیق کر لی جائے۔

(جاری ہے)

اتوار کو جاری کئے گئے بیان میں ترجمان نے کہا کہ نہ تو این اے 59, 63 اور پی پی 10,12 پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو رہی ہے اور نہ اس سلسلے میں پی ٹی آئی سے کسی قسم کی بات چیت چل رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :