دعا کرتا ہوں اللہ پاکستان کو دہشتگردی سے پاک کرے ،ْرحمن ملک

ملا فضل اللہ پاکستان میں کئی بڑے دہشتگردی کے واقعات میں ملوث تھا، ایسے عناصر کی ہر لیول پر نفی کی جانی چاہیے ،ْ بیان

پیر 18 جون 2018 15:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما رحمن ملک نے کہا ہے کہ دعا کرتا ہوں اللہ پاکستان کو دہشتگردی سے پاک کرے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوںنے دہشت گردی کے خلاف سیکورٹی فورسز کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کو دہشت گردی کی اس جنگ کے خلاف یکجا ہونا ہو گا۔ ملا فضل اللہ کی ہلاکت کے بارے میں انہوںنے کہا کہ ملا فضل اللہ پاکستان میں کئی بڑے دہشتگردی کے واقعات میں ملوث تھا، ایسے عناصر کی ہر لیول پر نفی کی جانی چاہیے۔