Live Updates

تحریک انصاف کی درخواست پر نادرا سے ڈیٹا لیکس پر وضا حت طلب کر نے کی خبر غلط ہے ،ْ الیکشن کمیشن

پیر 18 جون 2018 15:40

تحریک انصاف کی درخواست پر نادرا سے ڈیٹا لیکس پر وضا حت طلب کر نے کی خبر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2018ء) الیکشن کمیشن نے بعض ٹی وی چینلز پر نشر ہونے والی اس خبر کے تاثر کو غلط قرار دیا ہے کہ پاکستا ن تحریک انصاف کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے نادرا سے ڈیٹا لیکس پر وضا حت طلب کی ہے اس سلسلے میں وضاحت کی جاتی ہے کہ نادرا کے حوالے سے کہ پاکستا ن تحریک انصاف کی کوئی بھی درخواست تاحال الیکشن کمیشن کو موصول نیہں ہوئی تاہم الیکشن کمیشن نے نادرا کو جو خط لکھا ہے وہ کسی اور معاملے کے حوالے سے ہے جس کے مطابق نادرا سے پوچھا گیا ہے کہ وہ وضاحت کرے کہ 25 اور 28 مئی کے ایک اخبار میں انتخابی فہرستوں کے بارے میں آعدادوشمارکمیشن کی اجازت کے بغیر کیوں شائع ہوئے لہذا اس وضاحتی خط کا کہ پاکستا ن تحریک انصاف کے درخواست سے کوئی تعلق نہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات