سکھر ،ْ پسند کی شادی پر جھگڑا، 3 افراد قتل

پیر جون 15:40

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جون2018ء) سکھر میں پسند کی شادی کرنے پر جھگڑے میں مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہوگئے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں لڑکے کے دادا اور چچا سمیت 3افراد ہلاک اور دو خواتین زخمی ہوگئیں ،ْ واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔۔پولیس کے مطابق ایاز نے ایک سال پہلے پسند کی شادی کی تھی۔ عدالت نے پولیس کو شادی شدہ جوڑے کے تحفظ کے احکامات بھی جاری کئے تھے۔