ہم کرب سے دوچار ہیں، دعائیں ہی والدہ کو بچا سکتی ہیں، مریم نواز

پیر 18 جون 2018 15:40

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2018ء) سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے کہاہے کہ ہم کرب سے دوچار ہیں، دعائیں ہی والدہ کو بچا سکتی ہیں۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ وہ اپنے والد کے ساتھ جب سے لندن پہنچی ہیں ،ْانہوں نے اپنی والدہ کو ہوش میں نہیں دیکھا ،ْوہ ابھی تک وینٹی لیٹر پر ہیں۔

(جاری ہے)

مریم نواز نے کہا کہ ڈاکٹرز والدہ کی صحت کے بارے میں ابھی کچھ نہیں بتا رہے، وہ ابھی وینٹی لیٹر پر ہی ہیں، اللہ تعالیٰ انھیں صحت عطا فرمائے۔

انہوں نے بتایا کہ جب سے لندن پہنچے ہیں، بیگم کلثوم نواز کو ہوش میں نہیں دیکھا، میں اپنی والدہ سے بات کرنا چاہتی تھی، ان کی آواز سننا چاہتی تھی، جب ہم آئے ہیں وہ آئی سی یو میں وینٹی لیٹر پر ہیں۔ مریم نواز نے کہاکہ ہم کرب سے دوچار ہیں ،ْدعائیں ہی والدہ کو بچا سکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :