راولپنڈی ،ْنالہ لئی میں 3 بچے ڈوب گئے

پیر جون 15:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جون2018ء)راولپنڈی کے علاقے ڈھوک کھبہ سے گزرنے والے نالہ لئی میں 3 بچے ڈوب گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق نالہ لئی میں ڈوبنے والے بچوں کی عمریں 4 سے 9 سال ہیں۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈھوک کھبہ کے رہائشی مذکورہ کمسن بچے دو روز سے لاپتہ ہیں،جنہیں ریسکیو اہلکار کشتیوں پر تلاش کر رہے ہیں۔ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ تینوں بچے آپس میں سگے بہن بھائی ہیں۔