مقبوضہ کشمیر، جنگ بندی میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ

کشمیری حریت پسندوں کے خلاف کریک ڈائون میں تیزی لانے کی ہدایت جاری ، مزید نفری کی تعیناتی پر غور، راج ناتھ

پیر جون 15:50

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جون2018ء) بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کشمیر میں جنگ بندی میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا،کشمیری حریت پسندوںسے سختی سے نمٹنے اور سرچ آپریشن میں تیزی لانے کی ہدایت جاری کر دی، کشمیر میں مزید نفری کی تعیناتی پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ نے کشمیر میں ماہ رمضان کے لیے کی گئی جنگ بندی میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے آپریشن جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع کے مطابق بھارتی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ نے کشمیر میں ماہ رمضان کے لیے کی گئی جنگ بندی میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے آپریشن جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق بھارتی حکومت نے کشمیر میں 17 مئی کو ماہ رمضان کے تقدس میں کی گئی ایک ماہ کی جنگ بندی کی میعاد پوری ہونے پر سیز فائر میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کشمیر میں تعینات فوج کو آپریشن کرنے کا اختیار دے دیا گیا ہے۔اس حوالے سے بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے بھارتی فورسز کو کشمیر میں کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کشمیری حریت پسندوںسے سختی سے نمٹنے اور سرچ آپریشن میں تیزی لانے کی ہدایت کی ہے جب کہ کشمیر میں مزید نفری کی تعیناتی پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :