ایران کا افغانستان میں جنگ بندی میں توسیع کا خیر مقدم

افغانستان میں پائدار امن کے لئے افغان حکومت اور طالبان مابین باہمی تعاون ضروری ہے، بہرام قاسمی

پیر 18 جون 2018 15:50

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جون2018ء) یرانی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے کہا ہے کہ ایران افغانستان میں حکومت اور طالبان کے درمیان جنگ بندی میں توسیع کا خیر مقدم کرتا ہے، افغانستان میں پائدار امن کے لئے افغان حکومت اور طالبان مابین باہمی تعاون ضروری ہے،غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران افغانستان میں حکومت اور طالبان کے درمیان جنگ بندی میں توسیع کا خیر مقدم کرتا ہے۔

(جاری ہے)

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے کہا ہے کہ ایران افغانستان میں حکومت اور طالبان کے درمیان جنگ بندی میں توسیع کا خیر مقدم کرتا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے فریقین کی طرف سے عید فطر کی مناسبت سے عارضی جنگ بندی کی پابندی اور افغان حکومت کی طرف سے اس میں توسیع پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں پائدار امن کے قیام کے سلسلے میں افغان حکومت اور طالبان کے درمیان باہمی تعاون ضروری ہے۔