انڈنیشیا، بڑے اژدھے نے خاتون کو زندہ نگل لیا،علاقے میں خوف و ہراس

فٹ طویل اژدھے کو پکڑ کر پیٹ چاک کر کے لاش کو باہر نکالا گیا،خاتون 2بچوں کی ماں تھی

پیر 18 جون 2018 15:50

جکارتہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جون2018ء)انڈونیشیا میں ایک بڑے اژدھے نے خاتون کو زندہ نگل لیا، واقعہ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا،27 فٹ طویل اژدھے کو پکڑ کر پیٹ چاک کر کے لاشکو باہر نکالا گیا۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق انڈونیشیا میں ایک بڑے اژدھے نے ایک خاتون کو زندہ نگل لیا اور اس واقعہ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ انڈونیشیا میں ایک بڑے اژدھے نے ایک خاتون کو زندہ نگل لیا اور اس واقعہ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق27 فٹ طویل اژدھے کو پکڑ کر جب اس کا پیٹ چاک کیا گیا تو اس کے پیٹ سے خاتون کی لعاب میں لتھڑی ہوئی مکمل لاش برآمد ہوئی جس میں ان کے کپڑے بھی نمایاں تھے۔

(جاری ہے)

54 سالہ خاتون دو بچوں کی ماں تھی اور جس نے بران ساڑھی اور سرخ بلاز پہنا ہوا تھا اور اس کے کپڑے بھی پہچاننے میں آرہے تھے۔ واتبا نامی خاتون انڈونیشیا کے علاقے جنوب مشرقی سلاویسی کی رہائشی تھیں جو جمعرات کی رات سے غائب تھی اور اگلی صبح اس کے بیٹوں کو ایک جگہ اس کے چپل ملے۔اس کے بعد جب لوگوں نے اس کی تلاش شروع کی تو قریب ہی ایک اژدہا دیکھا گیا جس کا پیٹ بری طرح پھولا ہوا تھا۔ یہ منظر دیکھ کر لوگ رونے لگے اور فوری طور پر اژدہے کو مار کر اس کا پیٹ چیرا گیا۔ معدے کے اندر خاتون کی لاش موجود تھی اور اس کا سر سانپ کی دم کی جانب تھا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اژدہے نے پہلے خاتون کا سر نگلا تھا۔